1000004628

اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں ملزم احسن کا لاہور میں ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں لیٹر جمع کرا دیا ہے، قتل سے منسلک 7 شواہد کے پارسل بھی لیبارٹری میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔

مقتولہ اور ملزم کے زیر استعمال 4 موبائل فونز بھی فرانزک سائنس لیبارٹری میں جمع کرائے گئے ہیں، موبائل فونز کا فرانزک تجزیہ اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد ملزم کو آج لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دے گی۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime