1000305383

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد کے عملے نے راولپنڈی میں کارروائی کرکے سعودی عرب میں ملازمت کے ویزے کے نام پر فراڈ کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم محمد اجمل سعودی عرب میں ملازمت کے ویزے اور روزگار فراہم کرنے کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ میں ملوث تھا۔

ملزم نے بطور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سعودی عرب میں ملازمت کے نام پر 19 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے رقم وصولی کے باوجود نہ ویزا لگوایا، نہ رقم واپس کی اور روپوش ہوگیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ شہری کی شکایت پر مزید کارروائی جاری ہے

متعلقہ ٹیگز:#Crime