1000304988

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے جنگ کا خاتمہ اب بھی ممکن ہے، ایران اب بھی تنازع کے حل کیلئے سفارتی راستے کا خواہاں ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ثالثوں کے ذریعے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو آئندہ جنگ کا راستہ روکے، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گا۔

عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی شرائط پوری ہونے تک بند رہے گی، مذاکرات آگے بڑھانے سے قبل امریکا کی سنجیدگی کی ضمانت چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ این پی ٹی پر ایرانی مؤقف اور جوہری نظریے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

متعلقہ ٹیگز:#World