تہران مالی مراعات ملنے تک کوئی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ۔ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں اپنا مؤقف مزید سخت کردیا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق تہران پابندیوں میں نرمی اور بیرون ملک منجمد اثاثوں کی بحالی چاہتا ہے ۔ ایران افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے کی تجویز پہلے ہی مسترد کرچکا ہے ۔ امریکی مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران نے مذاکرات میں سخت مؤقف اختیار کیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شرائط مزید سخت کرنے کی خبر دی ہے۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے لگی۔ امریکا نے قشم جزیرے پر واقع دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا ۔ امریکی حکام کے مطابق کارروائی فوجی اثاثوں کیخلاف جارحیت کے جواب میں کی۔
ایران نے بھی بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئربیس پر امریکی ریڈار سسٹم کو ٹارگٹ کیا گیا۔ کویت میں بھی حملے کیے۔ پاسداران انقلاب نے ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مارگرانے کا دعویٰ کردیا۔