امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت سمیت ایسے عناصر موجود ہیں جو امریکا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
منیلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت 1979ء سے مسلسل امریکا مردہ باد کے نعرے لگا رہی ہے، میرے خیال میں فی الحال کوئی فوری خطرہ موجود نہیں۔
مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا کسی منظم سائبر حملے کی زد میں نہیں، مائیکرو سوفٹ سروس اور امریکی پروازوں کی تعطلی کسی سائبر حملے کا نتیجہ نہیں تھیں.
امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ مائیکرو سوفٹ سروس اور امریکی پروازوں کی تعطلی کے آپس میں تعلق ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خطرہ بننے والے عناصر اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اپنے انٹیلی جنس اداروں پر مکمل اعتماد ہے