ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاایران کے اقدامات پڑوسی ممالک یا حکومتوں کےخلاف نہیں،جارحیت کرنےوالوں کےخلاف ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےاقتصادی تعاون تنظیم اجلاس سےخطاب میں کہا کہ خطے کےممالک کی سرزمین،فضائی حدود، تنصیبات ایک دوسرے کےخلاف حملوں کےلیےاستعمال نہیں ہونی چاہیے،علاقائی روابط کا فروغ،تجارت میں سہولت،توانائی تعاون خطے کو مضبوط بناسکتےہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نے مزیدکہاکہ علاقائی توانائی کےتحفظ کےلیے قابل اعتماد، پائیدار نظام تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے،علاقائی تجارت اورتوانائی تعاون کومضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
عباس عراقچی نےکہاکہ ای سی او ممالک کا استحکام اورخوشحالی ایک دوسرے سے منسلک ہے، خطے کی سلامتی کیلئے عدم جارحیت، علاقائی مکالمے پر مبنی مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نےغزہ کی صورتحال پراظہارتشویش کرتے ہوئےکہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کیلئےاسرائیلی ناکہ بندی ختم کرائی جائے،عالمی برادری غزہ میں انسانی بحران پرخاموشی اورلاتعلقی ختم کرے۔