1000304021

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی پالیسی کو ہٹلر اور داعش کی پالیسیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات عالمی نظام کو کمزور کر رہے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے حالیہ بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔

مارکو روبیو نے گزشتہ ہفتے عالمی فوجداری عدالت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ تلواریں اٹھانے والوں کے سامنے قوانین کا حوالہ دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔

اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کو اخلاقیات اور قومی سلامتی کے نام پر جائز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ یہ مؤقف اختیار کرنے والی طاقت خود کو جواب دہی سے مستثنیٰ سمجھتی ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ اس طرزِ عمل کے نتائج سے محفوظ رہے گی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی نظام اسی وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوتا ہے جب طاقت ور ممالک اپنے لیے ایسے حقوق کا دعویٰ کرتے ہیں جنہیں وہ دوسروں کے لیے تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔

متعلقہ ٹیگز:#War