1000305382

امریکا کی ڈیلٹا ایئر لائنز کے اہم کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ اٹلانٹا سمیت امریکا کے کئی دیگر ایئرپورٹس پر پروازیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

اٹلانٹا میں سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں اور اوسطاً تقریباً 57 منٹ کی تاخیر ہوئی۔

ایک دن میں ڈیلٹا ایئر لائنز کی 1200 سے زائد 50 فیصد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جہاز کے وزن اور اس کے توازن کا حساب لگانے والا خودکار سسٹم بند ہوجانے سے گڑبڑ جاری ہے۔

ابتداء میں ڈیلٹا کی درخواست پر اٹلانٹا کی پروازوں کیلئے "گراؤنڈ اسٹاپ" لگایا گیا، امریکا کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی اثرات دیکھے گئے

متعلقہ ٹیگز:#World