
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی طبیعت نازساز ہونے کی وجہ سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا 3 رکنی لارجر بینچ عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بینچ کا حصہ ہیں