پی ٹی آئی راہنما اعظم سواتی کوجیل بھیج دیا گیا

Share

قومی سلامتی کے داروں کے خلاف متنازع ٹویٹس کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

اعظم سواتی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، سینئر سول جج محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی۔پراسیکیوٹر کی جانب سے اعظم سواتی کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی

بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایف آئی اے ٹوئٹ برآمد کرنے کی استدعا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی انگلی پر زخم ہے اور فریکچر آیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر نے اعظم سواتی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *