بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی وصولی غیر قانونی قرار

Share

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی غیر قانونی قرار دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ایک ہی نوعیت کی 3659 درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 10 اکتوبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی وصولی بھی غیر قانونی قرار دے دی۔عدالت نے صارف کو سنے بغیر ٹیرف کی تبدیلی بھی کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے 500 یونٹ تک گھریلو صارفین کو سبسڈی جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سولر سمیت دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کی جائے۔ عدالت نے نیپرا کو بھی اوور چارجنگ پر کارروائی کی ہدایت کی ہے

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *