پشاور پولیس لائنز دھماکہ : خود کش حملہ آور، سہولتکاروں کی گرفتاری میں مدد پر انعام مقرر

Share

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے پولیس لائنز دھماکے میں ملوث خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کی گرفتاری میں مدد کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات دینے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کے بارے میں اطلاع دینے والے کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar