وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت اتحادی پارٹیوں کا اہم اجلاس، اعتماد کے ووٹ پر حکمت عملی طے

Share

مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کا اجلاس وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی صدارت میں ہوا۔ اس اہم اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور آزاد ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں تبدیل ہوتی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر ایوان میں کسی بھی قسم کی دھونس کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کر لی۔ واضح رہے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہمیں معلوم ہے تحریک انصاف کے پاس نمبرز پورے نہیں، ان کے 6 سے 8 اراکین اسمبلی بیرون ملک ہیں اور ہمارے پاس ٹریول ہسٹری موجود ہے، یہ 176 بندے اکٹھے کر کے 187 کا ڈرامہ کرتے ہیں۔

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *