افغانستان:وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ، 4 افراد ہلاک

Share

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔وزارت خارجہ کی بلڈنگ کے نزدیک دھماکا اتنا شدید تھا اس کی گونج دور دور تک سنی گئی، عمارت اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بھگدڑ مچ گئی۔طالبان اہلکاروں نے عمارت کا محاصرہ کرلیا، قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں میں سے 6 کی حالت ناذک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، یاد رہے کہ طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *