سپیکرپنجاب اسمبلی نے گورنر کےخلاف خط لکھ دیا

Share

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی تبدیلی کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا گورنرکے مس کنڈکٹ کے خلاف اسپیکرپنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھا جس میں گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسپیکر نے خط میں گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی اور درخواست کی کہ گورنر پنجاب کو آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو آج 21 دسمبر کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ہدایت کو غیر آئینی قرار دے دیا اور آج اجلاس بلانے سے انکار کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar