امریکہ کی غلامی سے نکلنا ہےتوملک میں رول آف لاء لاناہوگا،عمران خان

Share

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔زمان پارک میں وکلا گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ ملک میں جب تک رول آف لا نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرے گا، امریکہ کی غلامی سے نکلنا ہے تو ملک میں رول آف لا لانا ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں۔وکلا کے وفد کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کا وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنا غیر قانونی اقدام ہے، اس حوالے سے منظور وٹو کیس باکل کلئیر ہے۔ملاقات کے آخر میں عمران خان نے وکلا کو ملک بھر میں رول آف لا کی تحریک کو زورسے چلانے کا ٹاسک دیا۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *