بھارتی اداکارہ کو دبئی میں نامناسب لباس پہننابھاری پڑگیا،پولیس نےگرفتار کر لیا

Share

متحدہ عرب امارات کی پولیس نے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی میں نامناسب لباس پہن کر ویڈیو عکسبند کرانے پر حراست میں لے لیا ۔ عرفی جاوید نے متحدہ عرب امارات کے قوانین کے خلاف ورزی کی اور عوامی مقام میں نازیبا لباس پہن کر ویڈیو شوٹ کی جس کے باعث انہیں دبئی کی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔عرفی جاوید ان دنوں متحدہ عرب امارات میں اپنے آنے والے کچھ پراجیکٹس کے لیے شوٹنگ کروارہی تھیں، اسی سلسلے میں وہ گزشتہ کچھ دنوں سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کررہی ہیں لیکن اب وہ دبئی میں پھنس گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے پولیس اس معاملے پر پوچھ گچھ کرے گی اور تحقیقات بھی کرے گی۔یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مقامی حکام عرفی کا ہندوستان واپس آنے کا ٹکٹ بھی کینسل کرسکتے ہیں۔

Check Also

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور آبادکاروں کے حملوں میں شدت

Share فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق مختلف علاقوں میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *