
کراچی میں پاکستان رینجرز نے رکشے میں بٹھاکر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے سہراب گوٹھ اور حسین ہزارہ گوٹھ سے ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سرغنہ سکندر علی عرف سکو، محمد رفیق عرف گوشو گوپانگ اور امجد علی دائیو شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم ایک لاکھ روپے، 2 عدد رکشہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی سہراب گوٹھ میں واقع پنجاب بس اڈا، الآصف اسکوائر، واٹر پمپ چورنگی، صدر، شاہراہ فیصل اور دوسرے علاقوں میں مسافروں کو اپنے رکشوں میں بٹھا کر نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔ملزمان نے بتایا کیا کہ وہ اب تک تقریباً 45 سے 50 لاکھ روپے کی رقم اور مسروقہ سامان مسافروں سے لوٹ چکے ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved
F8bet liên kết với nhiều ngân hàng, mình dùng thẻ nào cũng nạp rút tiện lợi.
Nhà cái F8bet nạp rút tiền ảo USDT 1:1 siêu ngon, ẩn danh tuyệt đối cho anh em nào chơi lớn an toàn.