اگلے مہینے سے نئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس جاری نہ کرنےکافیصلہ

Share

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے 15 اکتوبر سے نئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کی جگہ صرف ای پاسپورٹس جاری کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق 15اکتوبر 2026ء سے قبل نئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا اجرا ممکن ہو گا، مقررہ تاریخ سے قبل جاری موجودہ پاسپورٹس کی مدت کے اختتام پر تجدیدنہیں کی جائے گی ۔جاری سرکلر میں فیصلے سے پاکستان بھر کے پاسپورٹ دفاتر حکام کوآگاہ کر دیا گیا جبکہ بیرونِ ملک پاکستانی مشنز سے متعلقہ عملے کو احکامات پر سختی سے عملدرآمدکی ہدایت کی گئی ہے ۔متعلقہ دفاتر کو فیصلے سے متعلق درخواست گزاروں کوآگاہی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ ای پاسپورٹس سے مسافروں کو تیز امیگریشن کلیئرنس سمیت دیگر سہولیات ممکن ہو گی۔

Check Also

پاکستان سعودی معاہدہ: عرب سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا شرائط ختم

Share پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی، سرکاری اور اسپیشل پاسپورٹ کے حامل افراد کے …