افواجِ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے مبینہ طور پر ڈرونز کے ذریعے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنا دی، پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 8 ڈرونز مار گرائے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواجِ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ یہ دراندازی افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی براہِ راست معاونت اور سرپرستی کا ثبوت ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات افواجِ پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے مورچوں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا تھا
Check Also
وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک پہنچ گئے
Share وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے …
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved