صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح پہلی بار 29 فیصد رہ گئی

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گر کر 29 فیصد رہ گئی۔امریکن ریسرچ گروپ کے سروے کے مطابق معیشت پر مثبت آراء صرف 26 فیصد رہیں، جبکہ 72 فیصد لوگوں نے کہا کہ امریکی معیشت خراب ہو رہی ہے۔سروے میں 68 فیصد ووٹرز نے ٹرمپ کے کام سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ معیشت کے انتظام پر 71 فیصد نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔ماہرین کے مطابق مہنگائی اور روزمرہ کی قیمتوں میں اضافہ اس کمی کی بڑی وجہ ہے۔ ایران جنگ کے بعد سے اقتصادی مایوسی مزید بڑھی ہے۔وائٹ ہاؤس نے اعداد و شمار مسترد کرتے ہوئے معیشت کو مضبوط قرار دیا ہے

Check Also

امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

Share امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار …