آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش، ژالہ باری کا امکان

Share

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ، راولپنڈی، پشاور اور لاہور سمیت متعدد اضلاع میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔۔ موسلادھار بارشوں کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، مری، گلیات، آزاد کشمیر اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ جبکہ سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر شدید آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید آندھی اور ژالہ باری سے کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Check Also

خیبر پختون خواہ میں زلزلے کے جھٹکے

Share ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے …