مشکوک انجری، ڈسپلن کی خلاف ورزی، امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار

Share

مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاکستانی امام الحق کے خلاف ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کو جعلی انجریز، ڈریسنگ روم لیکس اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے۔ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ ٹیسٹ اوپنر کی پرانی فائل بھی کھل گئی، امام الحق پر پابندی کا بھی امکان ہے۔امام الحق کی دورۂ انگلینڈ سے قبل دورۂ نیوزی کی انجری پر بھی بورڈ کو شکوک تھے، پچھلی انجری کی انکوائری کے بعد اوپنر پر 2 سال کی پابندی کی سفارش کی گئی تھی۔سابق ہیڈ کوچ اور سابق سلیکٹر نے حکام سے ملاقات کر کے امام الحق پر پابندی نہ لگانے کی سفارش کی تھی، ایک سابق کپتان نے بھی امام الحق کو پابندی سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔

Check Also

این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا

Share نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹرز …