این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا

Share

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انہیں کل بروز جمعہ طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز سے انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکز سے متعلق تفتیش کی جائے گی. امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس جاری کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹرز کے موبائل فون متعلقہ اداروں کو بھیج دیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل فون سے حاصل معلومات کی بنیاد پر تفتیش کرے گا۔خیال رہے کہ محمد رضوان اور امام الحق ان کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا تھا

Check Also

پی ایس ایل 12 جنوری میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی

Share پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کو آئندہ سال جنوری میں …