امریکا کی سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو اربوں ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری

Share

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بموں کے ڈھیر لگانے کے منصوبے کے تحت سعودی عرب کو پانچ ارب ڈالرز مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ​Joint Direct Attack ​Munitions-Extend Range سعودی عرب کو بیچنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ بنیادی ٹھیکہ بوئنگ کو ملا ہے۔محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کو ساڑھے سات سو ملین ڈالر مالیت کے اے جی ٹی پندرہ سو انجنز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کا ٹھیکہ Honeywell کو ملے گا۔ یہ انجنز لڑاکا ٹینکوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔محکمہ خارجہ کے مطابق اس فروخت سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھے گی۔علاوہ ازیں امریکی کے محکمہ خارجہ نے عمان کو ایف سولہ طیاروں سے متعلق ایک سو اٹھاسی ملین ڈالرز کی سروسز اور عراق کو ڈیڑھ سو ملین ڈالرز مالیت کےBell 412EPX ہیلی کاپٹرز بیچنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

Check Also

بیوی کے ہاتھوں شوہر کا لرزہ خیز قتل، پیٹ چاقو سے چیر ڈالا، آنتیں تھیلے میں ڈالتے پکڑی گئی

Share بھارتی ریاست ہریانہ سے شوہر کے قتل کا انتہائی لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا …