غیر اخلاقی ڈانس، نامناسب اشاروں پر 8 اسٹیج اداکاراؤں پر 1 ماہ کی پابندی

Share

پنجاب حکومت نے غیر اخلاقی رقص اور نامناسب اشاروں پر 8 اسٹیج اداکاراؤں پر 1 ماہ کی پابندی لگا دی۔نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ حکام کو پابندی کے حکم پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ان اداکاراؤں پر فحش ڈانس اور نامناسب اشارے کرنے کا الزام ہے۔محکمۂ اطلاعات و ثقافت کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن اسٹیج اداکارؤں کے خلاف فحش ڈانس اور نامناسب اشاروں کے الزام میں ایک ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے ان میں اداکارہ ماہی راجپوت، حنا شیخ، ملائکہ شہزادی، مدیحہ خان، مہک نور اور مانو ملتانی شامل ہیں۔رائمہ مہر اور حسنہ جٹ بھی ایک ماہ تک تھیٹر پرفارمنس نہیں کر سکیں گی۔

Check Also

سہیل نے اپنی سابقہ اہلیہ سیما سجدیہہ سے طلاق کا سارا الزام خود پر لیا، سلمان

Share سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ ان کے بھائی سہیل خان نے اپنی …