میرا پر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، ویڈیو وائرل

Share

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا ایک ویڈیو سامنے آنے پر پھر خبروں میں آ گئیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں مبینہ طور پر اداکارہ میرا کو اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا اپنی گھریلو ملازمہ سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم کچھ ہی دیر بعد صورتِ حال کشیدہ ہو جاتی ہے اور مبینہ طور پر ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہےدوسری جانب میرا کی گھریلو ملازمہ نے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ اداکارہ نے اسے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا ہےملازمہ نے دعویٰ کیا کہ اس کے چہرے سمیت جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ملازمہ نے میرا کی ذہنی حالت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق نہیں ہیں۔دریں اثناء میرا کی گھریلو ملازمہ یاسمین کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔اس ویڈیو میں یاسمین نے اپنے پہلے بیان سے مختلف مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میری سابقہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی تھی، میرا تو بہت اچھی ہیں اور میں اب بھی ان کے پاس ہی کام کر رہی ہوںواضح رہے کہ میرا اس سے قبل بھی مختلف نوعیت کی ویڈیوز و بیانات کے باعث خبروں میں رہی ہیں، جبکہ چند سال قبل ایک ٹی وی چینل پر میک اپ آرٹسٹ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے بھی ان کا نام خبروں میں آیا تھا

Check Also

گاڈزیلا فلموں کی مقبول اداکارہ کیلی ہوٹل ٹریفک حادثے میں چل بسیں

Share ہالی ووڈ کی مشہور فلمی سیریز گاڈزیلا میں جیا کرنے والی اداکارہ کیلی ہوٹل …