مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب کرلیا گیا

Share

پاکستان کو مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں چوتھی بار نمائندگی کا اعزاز مل گیا، مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب کرلیا گیا۔مصباح ارشد کی کامیابی کا اعلان فلپائن میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں مس یونیورس پاکستان کے فرنچائز مالک جوش یوگن نے انہیں اعزازی پٹی پہنائی جبکہ سابق مس یونیورس پاکستان روما ریاض نے تاج پہنایا۔مصباح ارشد کا انتخاب آخری سوال کے بعد کیا گیا۔ فلپائن کے موسیقار اور اداکار بیلی مے نے ان سے پوچھا کہ اگر انہیں اپنی 10 سالہ اور 80 سالہ شخصیت کے ساتھ ایک کمرے میں بٹھایا جائے تو ان میں سے کون ان سے زیادہ مشکل سوال کرے گی؟مصباح ارشد نے جواب دیا کہ ان کی 10 سالہ شخصیت زیادہ مشکل سوال کرے گی، کیونکہ وہ ان سے پوچھے گی کہ زندگی آخر کیسی گزری۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کم عمر شخصیت کو بتائیں گی کہ زندگی میں کئی مواقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اصل کامیابی ہر بار دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے میں ہے۔انہوں نے زندگی کو ایک خوبصورت چکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کو صرف قبول نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے بھرپور انداز میں جینا چاہیے، کیونکہ آگ جتنی تیز ہوتی ہے، سونا اتنا ہی خالص ہوتا ہے۔مصباح ارشد نفسیات کی طالبہ ہیں اور انہیں عالمی حسن کے مقابلوں میں شرکت کا سابقہ تجربہ بھی حاصل ہے۔ وہ 2023 میں جاپان میں ہونے والے مس انٹرنیشنل مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، جبکہ 2024 میں پولینڈ میں منعقدہ مس سپرا نیشنل مقابلے میں بھی شریک ہوئی تھیں۔مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے کے بعد مصباح ارشد اب پورٹو ریکو روانہ ہوں گی، جہاں وہ مس یونیورس کے 75ویں عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

Check Also

پنجاب حکومت نے فلم سٹی اتھارٹی کا 16 رکنی بورڈ تشکیل دیدیا

Share پنجاب حکومت نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل کردی، جس کا …