مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

Share

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئیں۔چین کے قونصل جنرل سن یان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔مریم نواز اپنے دورے کے دوران چین کے صوبے شن جیانگ کے پارٹی سیکریٹری کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کریں گی۔شن جیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کا وفد بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے شن جیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گی۔

Check Also

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی جاتی امرا میں نکاح کی تقریب

Share وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب …