راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج اٹھے

Share

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں طغیانی آگئی، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرگئی۔نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محفوظ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور خطرے کے سائرن بجادیئے گئے۔سب سے زیادہ بارش سیدپور میں 66 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ واسا کی ٹیمیں اور ہیوی مشینری نالہ لئی اور نشیبی علاقوں میں موجود ہے۔نارووال میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، منڈی بہاءالدین میں بھی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعے تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوسکتی ہے۔فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔ ملک کے باقی دریاؤں میں صورتحال معمول پر ہے۔

Check Also

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

Share صوبائی دارالحکومت لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب …