ہربنس پورہ لاہور میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

Share

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کےمطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شاہدہ، 52 سالہ ثمینہ، 25 سالہ مجاہد اور 7 سالہ حماد شامل ہیں،زخمیوں میں 19 سالہ سنیا، 30 سالہ ناصر، 35 سالہ زاہد، 14 سالہ سحر، 50 سالہ شاہد اور 44 سالہ صابر شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا،جہاں 4 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Check Also

انتہائی مطلوب 83 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

Share خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں عوامی تعاون حاصل کرنے کے …