امریکا کے ایران پر شدید نوعیت کے فضائی حملے

Share

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف شدید نوعیت کے فضائی حملوں کی ایک بڑی لہر مکمل کر لی ہے۔سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ روز اردن میں تعینات امریکی افواج پر مبینہ میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی۔سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملوں کے دوران ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فوجی کمانڈ مراکز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی نگرانی اور دفاعی مقامات اور بحری صلاحیتوں سے متعلق تنصیبات شامل ہیں۔بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے امریکی افواج، تجارتی بحری جہازوں اور خلیجی خطے کے ہمسایہ ممالک کو لاحق خطرات کو مزید کم کرنا تھا۔سینٹ کام نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت خطے میں تعینات 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی مکمل چوکس ہیں اور ہر قسم کی کارروائی کے لیے تیار ہیں

Check Also

ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی، محسن رضاعی

Share ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر میجر جنرل …