ہربنس پورہ لاہور میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

Share

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کےمطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شاہدہ، 52 سالہ ثمینہ، 25 سالہ مجاہد اور 7 سالہ حماد شامل ہیں،زخمیوں میں 19 سالہ سنیا، 30 سالہ ناصر، 35 سالہ زاہد، 14 سالہ سحر، 50 سالہ شاہد اور 44 سالہ صابر شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا،جہاں 4 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Check Also

کوٹلی میں پولنگ اسٹیشن نہ پہنچنے پر 2 پریذائیڈنگ افسران کو گرفتار کرلیا گیا

Share کوٹلی میں الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن پہنچنے کے بجائے نجی رہائش گاہ جانے …