
ویسٹ انڈیز نےپاکستان کوپہلےٹیسٹ میں 90 رنز سے ہرا دیا،قومی ٹیم211رنزکےتعاقب میں120 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،بابراعظم 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،جیڈن سیلز نے5،کیمار روچ اورجسٹن گریونے2،2وکٹیں لیںویسٹ انڈیزکی ٹیم دوسری اننگز میں 181رنز پر آؤٹ ہوئی،محمد عباس نے دوسری اننگز میں5اورمیچ میں8 شکارکئے۔پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان بابراعظم نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہانتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا،آخری تین روز اچھی کرکٹ کھیلی مگربیٹنگ میں ناکام رہے،ویسٹ انڈیز نے کنڈیشنز کا بہترین فائدہ اٹھایا،ہم بڑی شراکتیں قائم نہ کرسکے،یہی شکست کی بڑی وجہ بنی،ابتدائی اوورزمیں نئی گیند کو سنبھل کرکھیلنا ضروری تھا،بیٹنگ میں ہونےوالی غلطیوں کا جائزہ لیں گے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved