سعودی فضائیہ کا امریکی فوج کی مدد سے عراق میں مختلف مقامات پر حملہ

Share

سعودی رائل فضائیہ نے عراق میں چار مقامات پر سعودی مخالف ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔سعودی فورسز کے ترجمان جنرل ترکی المالکی کے مطابق بصرہ، واسط، کربلا اور نینویٰ کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں،عراق میں موجود سعودی مخالف ملیشیا کو اب جواب دیا جا رہا ہے۔سعودی وزارت دفاع کےمطابق عراق میں موجود ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ ملکر نشانہ بنایا گیا،مذکورہ ملیشیائیں سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ملوث تھیں۔سعودی حکام کےمطابق کارروائی قومی سلامتی کےتحفظ اورتیل تنصیبات کےدفاع کےلیےکی گئی، سعودی عرب اپنی سرزمین،عوام اورقومی مفادات کےدفاع کےلیےہرضروری اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ سعودی عرب پر حملوں سے ایران کاکوئی تعلق نہیں ہے،واضح رہےکہ اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے پرمبینہ ڈرون حملہ ہوا جس میں امریکی قونصل خانہ بھی ہدف بنا۔

Check Also

امریکا کا ایران کیساتھ کشیدگی بڑھنے پر اسلحہ ذخائر سے متعلق خدشات کا اظہار، امریکی میڈیا

Share امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل …