پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کا کل رات سے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان

Share

آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے کل رات سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ رد و بدل کے معاملے میں حکومت اور آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ جنرل سیکریٹری آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ وزیر پٹرولیم اور پمپس مالکان کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکےخیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔اس فیصلے کے بعد اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کردیا تھا۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا تھا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، مسائل کا بوجھ پیٹرول پمپ مالکان پر نہیں ڈالا جائے۔نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتوں میں ردوبدل کے خلاف پمپ مالکان کی ہڑتال کا اعلان

Share لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کے خلاف پمپ مالکان نے …