فیفا کی نئی عالمی رینکنگ جاری، ورلڈ چیمپئن اسپین پہلے نمبر پر

Share

فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے،جس میں ورلڈ چیمپئن اسپین سرفہرست آگئی۔تازہ رینکنگ کےمطابق ارجنٹینا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، جبکہ فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔برازیل نے ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن سنبھال لی ہے،جبکہ مراکش چھٹے نمبر پر برقرار ہے،پرتگال دودرجےتنزلی کےبعد ساتویں نمبر پر آگیا ہے،جبکہ پاکستان کی 198 پوزیشن ہے۔نئی عالمی رینکنگ میں ورلڈکپ کے نتائج کے بعد کئی ٹیموں کی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

Check Also

فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیں

Share فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر …