پنجاب کےمختلف شہروں میں موسلا دھاربارشوں نے جل تھل ایک کر دیا

Share

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں نےجل تھل ایک کر دیا،متعدد نشیبی علاقے زیرِآب آگئے جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،سٹرکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔گوجرانوالہ میں تیزبارش کےباعث جی ٹی روڈ،سیالکوٹ روڈ اور گوندلانوالہ روڈ سمیت متعددشاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا، ڈسکہ میں بھی تیزبارش سےموسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔حافظ آباداورگردونواح میں مسلسل موسلادھاربارش کے باعث سڑکیں،گلیاں اور محلے پانی میں ڈوب گئے، جس سےمعمولاتِ زندگی متاثرہوئے،محکمہ موسمیات نے 24جولائی تک موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔بھیرہ اورگردونواح میں موسلادھار بارش کےباعث متعدد نشیبی علاقے زیرِآب آگئے،جبکہ کلرکہار میں ہلکی اورتیز بارش کے سلسلے نے گرمی کا زور توڑ دیا،کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔پی ڈی ایم اےکے مطابق صوبے کےبیشتردریاؤں میں پانی کا بہاؤمعمول کےمطابق ہے،تاہم دریائےسندھ میں کالا باغ اوردریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

Check Also

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

Share محکمۂ موسمیات نے چند روز میں ملک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ …