
ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا کہ اردن کے موفق السلطی ایئر بیس پر امریکی افواج کے زیرِ استعمال 20 ہینگرز بھی تباہ کر دیے گئے۔دوسری جانب پاسداران انقلاب نے ایک اور بیان میں کہا کہ اس نے کویت کے علی السالم ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔خیال رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شب امریکی مشرقی وقت کے مطابق رات 10 بجے ایران کے خلاف مسلسل نویں رات بھی فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ان کارروائیوں میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے مراکز، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچنگ سائٹس اور مواصلاتی نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اردن کے عقبہ ایئر پورٹ پر موجود امریکی فوج کے C-17 ٹرانسپورٹ طیاروں اور P-8 نگرانی طیاروں کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved