ڈاکٹرخلیل الحیہ کو حماس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا

Share

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خلیل الحیہ کو اپنا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرخلیل الحیہ کو تحریک کےسیاسی دفترکا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔حماس کے مطابق ڈاکٹرخلیل الحیہ یحییٰ سنوار کےجانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔1960 میں غزہ میں پیدا ہونے والے خلیل الحیہ 1987 میں حماس کے قیام سے ہی تنظیم کا حصہ ہیں۔خلیل الحیہ گزشتہ سال حماس کے اہم رہنماؤں اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور عسکری کمانڈر محمد الضیف کی شہادت کے بعد تنظیم میں نمایاں حیثیت اختیار کر گئے تھے۔

Check Also

ایران اپنے مفادات اور آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے، ولادیمیر پیوٹن

Share روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ ایران …