یمن: حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان

Share

یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ نے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کر دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان انصار اللّٰہ نے کہا ہے کہ صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ناکہ بندی جاری رہی تو اس کے جواب میں سعودی حکومت کے خلاف فوجی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔حوثیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے وہ مسلسل یہ مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں کہ صنعاء ایئرپورٹ کی بندش ناقابل قبول ہے اور اگر اس کا سلسلہ برقرار رہا تو اس کے جواب میں عسکری اقدامات کیے جائیں گے۔حوثی قیادت کا مزید کہنا ہے کہ یمن کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور صنعاء ایئرپورٹ پر حملوں کا جواب دیا جائے گا

Check Also

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …