انگلینڈ نے بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی

Share

انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے میچ میں 27 رنز سے ہراکر ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی۔لارڈز میں کھیلے جا رہے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 387 رنز بنا لیے اور بھارت کو جیت کے لیے 388 رنز کا ہدف دے دیا۔انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز بین ڈکٹ اور جیکب بیتھل نے شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 192 رنز کی تاریخی شراکت قائم کی، جو بھارت کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ بن گئی۔بھارتی ٹیم 388 رنز کے تعاقب میں 360 رنز تک محدود رہی، روہت شرما کی سنچری بھی بھارت کو جیت نہ دلواسکی۔اس سے قبل بھارت نے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تھی۔

Check Also

فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیں

Share فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر …