
پاکستان نے ایک سال میں 530 ارب 49 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کرلیے۔ مالی سال 26-2025 میں موبائل فونز کی درآمدات میں 27.24 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ اس حوالے سے سرکاری دستاویز کے مطابق جون 2026 میں ماہانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات 11.73 فیصد بڑھی ہیں، سالانہ بنیادوں پر جون میں موبائل فونز کی درآمدات میں 1.07 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق مالی سال 26-2025 میں موبائل فونز کی امپورٹ 530 ارب 49 کروڑ روپے رہی جبکہ مالی سال 25-2024 میں موبائل فونز کی درآمدات 416 ارب 94 کروڑ روپے تھی۔پاکستان نے جون 2026 میں 39 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے ہیں جبکہ مئی 2026 میں پاکستان نے 35 ارب 31 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے تھے۔دستاویز کے مطابق جون 2025 میں پاکستان نے 39 ارب 4 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے تھے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved