امریکی حملوں کا جواب : ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر تباہ کن حملے

Share

ایران نے امریکا کی جانب سے مسلسل چھٹی رات فضائی حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے تباہ کن حملے کر دیے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں کویت میں امریکی فوج کی تعیناتی اور لاجسٹک سپورٹ مراکز کو نشانہ بنایا۔ایرانی فوج نے بحرین کے سخیر ایئر بیس پر موجود امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ادھر قطر کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے ملک کو نشانہ بنانے والے متعدد میزائل حملے ناکام بنا دیے۔قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق حملوں کے دوران گرنے والے ملبے سے 1 بچہ زخمی ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ میں متعدد دھماکے سنے گئے، شہریوں کو موبائل فونز پر سیکیورٹی الرٹس جاری کیا گیا۔ادھر بحرین میں بھی سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو قریبی محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانشہر میں شہداء کا بدلہ لینے کے لیے شام کے علاقے التنف میں امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ کیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ایک ریڈار سسٹم، متعدد امریکی اسپیشل آپریشنز ہیلی کاپٹرز تباہ کیے گئے، جبکہ شہید ایرانی فوجیوں کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

Check Also

امریکا کی ایران پر مسلسل چھٹے روز بمباری، ریلوے سٹیشن، پُل نشانہ، 7 افراد شہید

Share امریکی فضائیہ نے حالیہ حملوں کے دوران ایران شہر میں ایئر پورٹ، بندرعباس، بندر …