اسلام آباد میں آج شام کو چند مقامات پر بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

Share

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج شام چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال اور جہلم میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔پشاور، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے مختلف علاقوں لاہور، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سانگھڑ، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔بلوچستان کے اضلاع آواران، خضدار، قلات اور ژوب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں بھی بارش متوقع ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور حبس رہنے کا امکان ہے۔

Check Also

آج ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی، کراچی میں ہلکی بارش متوقع

Share پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہواؤں اور …