اپر کوہستان: فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور خاتون جاں بحق

Share

اپر کوہستان کی تحصیل داسو میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا شخص پولیس کانسٹیبل تھا جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون 2 بچوں کی ماں تھی۔پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشیں برآمد کرنے کے بعد اپنی مدعیت میں دہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہےذرائع کے مطابق مقدمے میں قتل کے علاوہ غیرت کے نام پر قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر، والد اور بھائی سمیت 7 ملزمان پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

لاہور : واٹر لینڈ پارک میں 9 سالہ بچی کی ہلاکت، منیجرسمیت 3 گرفتار

Share لاہور کے واٹر لینڈ پارک میں 9 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے …