معاہدہ نہ ہوا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھر اور پل تباہ کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے تب تک جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہہ دوں کہ بس بہت ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے منگل کو ایران کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ایران پر معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا اور مذاکرات پر آمادہ نہ ہوئے تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ان کے تمام بجلی گھر اور تمام پل تباہ کر دیں گے۔ایران کو بری طرح نشانہ بنارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ابھی کچھ جنگ لڑنے کی صلاحیت باقی ہے، لیکن یہ بہت زیادہ نہیں ہے۔قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر 20 فیصد ٹیکس لینے کے اعلان پر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس لینے کا خیال ہی ان کے لیے ناپسندیدہ ہے۔

Check Also

جنگ کی صورت میں ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول سنبھالے گا: کاظم غریب آبادی

Share ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ جنگ کی صورت میں …