جنگ کے بعد پہلا اجلاس :ایرانی پارلیمنٹ نے خامنہ ای کی شہادت کا انتقام لینے کا مطالبہ کر دیا

Share

امریکا کی جانب سے مسلط جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ایک سو اسی اراکین نے مطالبہ کیا کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ختم کی جائے اور نیا راستہ اختیار کیا جائے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کی مینجمنٹ کا قانون منظور کرلیا گیا۔چار ماہ میں منعقد اس پہلے اجلاس میں ضوابط میں ترامیم بھی منظور کی گئیں جن کے تحت ہنگامی حالات میں ورچوئل اجلاس منعقد کیا جاسکے گا۔ اجلاس میں آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک مینجمنٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا۔ دو سو نوے رکنی پارلیمنٹ میں ایک سو اسی اراکین نے بیان جاری کرکے امریکا سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کا انتقام لینے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں مسلح افواج کی مکمل حمایت کرنے کا عہد کیا گیا اور خصوصی مذاکراتی کمیشن قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا، کئی اراکین انتقام کی نشانی سرخ پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے

Check Also

جنگ کی صورت میں ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول سنبھالے گا: کاظم غریب آبادی

Share ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ جنگ کی صورت میں …