اب کوئی مفاہمتی یادداشت زیر عمل نہیں، دشمن باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہو چکا، ایران

Share

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضاعی نے کہا ہے کہ اب کوئی مفاہمتی یادداشت عمل میں نہیں رہی۔ تہران سے جاری اپنے بیان میں ابراہیم رضاعی نے کہا کہ دشمن باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہو چکا ہے۔ دشمن نے مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار ترقی کا اسٹریٹیجک ایکشن پلان گزشتہ رات پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

Check Also

صدر ٹرمپ کی ایران کے پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی

Share ٹرمپ نے ایران کے پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی …