معروف کامیڈین اللّٰہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے

Share

پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اور اسٹیج اداکار اللّٰہ رکھا جو اپنے اسٹیج نام پیپسی اور پانی پوری سے شہرت رکھتے تھے، 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کے انتقال کی تصدیق ساتھی اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے بذریعہ انسٹا اسٹوری کی۔محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اللّٰہ رکھا کو ریکارڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔اللّٰہ رکھا پیپسی اپنی ون مین کامیڈی پرفارمنس، اسٹیج شوز اور پیروڈی اداکاری کے باعث شائقین میں بے حد مقبول تھے. انہوں نے عالمی پاپ آئیکون مائیکل جیکسن کی منفرد انداز میں نقل کر کے خاص شہرت حاصل کی تھی، جس کے باعث مداح انہیں محبت سے پاکستان کا مائیکل جیکسن بھی کہتے تھے۔اللّٰہ رکھا کے اچانک انتقال کی خبر نے ساتھی فنکاروں، مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

Check Also

پچاس ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان

Share وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام …